عالمی عدالت میں دائر ایرانی کیس کا فیصلہ آج ہو گا

عالمی عدالت میں دائر ایرانی کیس کا فیصلہ آج ہو گا
کیپشن: ایران نے امریکی پابندیوں کیخلاف کیس داخل کرایا ہوا ہے۔۔۔۔۔فائل فوٹو

دی ہیگ: عالمی عدالت برائے انصاف آج ایران پر عائد امریکی پابندیوں کے سلسلے میں دائر ایرانی کیس کا فیصلہ سنائے گی۔دی ہیگ میں عالمی عدالت برائے انصاف میں ایران امریکی پابندیوں کیخلاف کیس داخل کرایا ہوا ہے جس پر آج سماعت ہو گی۔

عدالت فیصلہ کرے گی کہ ایران پر عائد امریکی پابندیاں برقرار رہیں گی یا انہیں اٹھا لیا جائے گا۔ اس سے قبل امریکا کا کہنا تھا کہ ایرانی پابندیوں کیخلاف کیس کی سماعت آئی سی جے کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے۔