سکول میں گولی لگنے سے جاں بحق ہونے والی ننھی اقصیٰ کاقاتل کون نکلا؟؟؟ تہلکہ خیز خبر آگئی

سکول میں گولی لگنے سے جاں بحق ہونے والی ننھی اقصیٰ کاقاتل کون نکلا؟؟؟ تہلکہ خیز خبر آگئی

کراچی: سعید آباد سکول میں اندھی گولی لگنے سے جاں بحق ہونے والی ننھی اقصیٰ کاقاتل پولیس اہلکارنکلا۔

اے ایس پی طارق نواز کے مطابق سعید آبادمیں اندھی گولی لگنے سے جاں بحق ہونے والی ننھی اقصیٰ کاقاتل پولیس اہلکاروسیم تھانہ اتحادٹاؤن میں کانسٹیبل ہے اس کے مطابق اس کاگھرسکول کی سامنے گلی میں ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وسیم اسلحہ صاف کررہاتھاکہ اچانک گولی چل گئی جبکہ پولیس اہلکار کوگرفتارکرلیاگیا اور اس سے اسلحہ بھی برآمدکر لیا گیا ہے ۔

 واضح رہے کہ سکول میں اندھی گولی لگنے سے 8سالہ اقصیٰ جاں بحق ہوگئی تھی۔