الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) اورپیپلزپارٹی سمیت چھ سیاسی جماعتوں کو نوٹسز جاری کر دیے

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) اورپیپلزپارٹی سمیت چھ سیاسی جماعتوں کو نوٹسز جاری کر دیے

اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات میں خواتین کو پانچ فیصد سے کم ٹکٹ دینے پر چھ سیاسی جماعتوں کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 15 روز میں جواب طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم  لیگ (ن)، پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز، متحدہ مجلس عمل، تحریک لبیک پاکستان، پاکستان تحریک انصاف(نظریاتی) اور پاکستان راہ حق پارٹی کے سربراہوں کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ پارٹی رہنماؤں سے شوکاز نوٹس پر 15 روز میں جواب طلب کر لیا گیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017ء کے مطابق خواتین کو پانچ فیصد ٹکٹ جاری نہیں کئے گئے۔ کیوں نہ آپ کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ خواتین کو پانچ فیصد جنرل نشسوں پر ٹکٹ نہ دینے پر پارٹی سربراہوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ،چھ سیاسی جماعتوں کے سربراہوں سے پندرہ روز میں جواب طلب کر لیا گیا ہے۔