پنجاب سے سینیٹ کی نشست پر تحریک انصاف کے شہزاد وسیم کامیا ب

پنجاب سے سینیٹ کی نشست پر تحریک انصاف کے شہزاد وسیم کامیا ب

لاہور: پنجاب میں سینیٹ کی خالی نشست پر ہونے والے انتخاب میں تحریک انصاف کے ڈاکٹر شہزاد وسیم کامیاب ہو گئے۔

تفصیلات  کے مطابق سینیٹ کی ایک نشست کے لیے ہونے والے ضمنی الیکشن میں مجموعی طور پر پنجاب اسمبلی کے 351 اراکین نے ووٹ کاسٹ کیے جس میں سے ایک ووٹ مسترد ہوا۔تحریک انصاف کے ڈاکٹر شہزاد وسیم 181 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جب کہ مسلم لیگ ن کے خواجہ احمد حسان کو 169 ووٹ ملے۔

واضح رہے کہ 2018 کے سینیٹ انتخابات میں پنجاب سے چوہدری سرور تحریک انصاف کے واحد سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔