پی ٹی آئی حکومت نےمعاشی ترقی پرپانی پھیردیا: شہبازشریف

پی ٹی آئی حکومت نےمعاشی ترقی پرپانی پھیردیا: شہبازشریف
کیپشن: image by facebook

لاہور:  مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ پارلیمانی اصول پرچلیں گے، حکومت گرانےکی بات نہیں کرتے.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ آج فضل الرحمان سے دھاندلی پرتشکیل دی گئی کمیٹی پربات ہوئی، اپوزیشن کااجلاس جلدبلایا جائے گا.

مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا کہ مہنگائی کا طوفان لانے والی پالیسیوں پر بھرپورمزاحمت کی ہے،  حکومت نے 70 ارب سے زائد ان ڈائریکٹ ٹیکس لگائے.

شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نےمعاشی ترقی پرپانی پھیردیاہے،  ہماری حکومت نے 122 ارب خرچ کرکے بھاشا ڈیم کی زمین خریدی، گیس کی قیمتوں میں اضافہ متوسط طبقےکے ساتھ ظلم ہے، نوازشریف دور میں گیس سےہزاروں میگاواٹ کےپلانٹ لگائے۔

انھوں نے کہا کہ ایوان میں مہذب طریقے سے واک آؤٹ بھی کریں گے، پارلیمنٹ کاتقدس پامال نہیں ہونےدیں گے،  پی اے سی چیئرمین ہمیشہ اپوزیشن لیڈررہاہے، روایت توڑ ی گئی تویہ پارلیمنٹ پرحملہ تصورہوگا۔

انھوں نے مزید کہا کہ رانامشہود کے بیان کا حقائق سےکوئی تعلق نہیں، مجبوراً ان کی ممبر شپ کو معطل کرنا پڑا. , جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ نے کہا کہ موجودہ حکومت دھاندلی سے وجود میں آئی، لیکن ملکی خوش حالی کے تمام منصوبوں کی حمایت کی جائے گی.

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ قوم نوازشریف سے رہنمائی چاہتی ہے، بہت جلد متحدہ اپوزیشن کا اجلاس بلائیں گے , انھوں نے مزید کہا کہ ہمارا جعلی حکومت سے واسطہ پڑا ہوا ہے، حکومت کے پاس عوام کا مینڈیٹ نہیں.

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیں حقیقت پسندی کی طرف جانا ہے، حکومت کے مثبت اقدامات پر تعاون جاری رہے گا اگر حکومت مثبت قدم اٹھائےگی توتعاون کریں گے.

ان کا کہنا تھا کہ اچھےنعرےدیکھے، مگرخواب شرمندہ تعبیرنہ ہوئے، اپوزیشن کو لڑانے کے لئے خوبصورت چال چلی جارہی ہے.