میٹرو اور نج لائن ٹرین کے خلاف کارروائیوں سے متعلق نیب سے جواب طلب

میٹرو اور نج لائن ٹرین کے خلاف کارروائیوں سے متعلق نیب سے جواب طلب

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے پنجاب میگا پراجیکٹس کیس میں میٹرو اورنج لائن ٹرین کے خلاف کارروائیوں سے متعلق نیب سے جواب طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میگا پراجیکٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ فوکل پرسن میٹرو پراجیکٹ سبطین فضل حلیم نے عدالت کو بتایا کہ میٹرو اورنج ٹرین پراجیکٹ سے متعلق تمام کمپنیوں اورشراکت داروں نے مل بیٹھ کر عدالتی حکم پر تجاویز دی ہیں۔

انہوں نے ان تجاویز کی منظوری کیلئے چارروزکاوقت دینے کی استدعا کی۔ جس پرعدالت نے تین روز کا وقت دے دیا۔وکیل شاہد حامد نے بتایا کہ ہمیں نیب بھی خوفزدہ کر رہاہے۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ نیب کو بلا کر کہہ دیتے ہیں کہ وہ رخنہ نہ ڈالے۔عدالت نے میٹرو اورنج ٹرین کے خلاف کارروائیوں سے متعلق نیب سے تفصیلی جواب طلب کرلیا۔عدالت نے ایل ڈی اے، نیسپاک کنٹریکٹرز اور ملازمین کے بقایاجات کا تخمینہ لگا کر ادائیگی کیلئے اقدامات کرنے کا حکم بھی دیا۔

بعض ازاں  کیس کی مزید سماعت 15 روز تک ملتوی کردی گئی-