صاف پانی اسکینڈل: نیب نے شہباز شریف کو پھر طلب کر لیا

صاف پانی اسکینڈل: نیب نے شہباز شریف کو پھر طلب کر لیا
کیپشن: فوٹو فائل

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو جمعہ کو طلب کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے صاف پانی اسکینڈل میں شہباز شریف کو جمعہ کی صبح 11 بجے طلب کیا ہے۔سابق وزیر اعلٰی پنجاب اس سے قبل صاف پانی کمپنی اسکینڈل میں بھی نیب میں پیش ہو چکے ہیں۔

 
یاد رہے کہ نیب پنجاب نے شہباز شریف کو 20 اگست کی صبح 11 بجے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم میں بیان ریکارڈ کرنے کے لیے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔اس کے علاوہ نیب 56 کمپنیز کرپشن کیس میں کروڑوں روپے کی کرپشن پر پہلے ہی تحقیقات کر رہا ہے۔