کلبھوشن یادیو کیس عالمی عدالت انصاف میں سماعت کیلئے مقرر

کلبھوشن یادیو کیس عالمی عدالت انصاف میں سماعت کیلئے مقرر
کیپشن: فوٹو فائل

اسلام آباد:پاکستان کے صوبے بلوچستان سے گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کا کیس عالمی عدالت انصاف میں سماعت کے لیے مقرر ہو گیا۔

ہیگ کی عالمی عدالت برائے انصاف (آئی سی جے) نے پاکستان میں جاسوسی کے الزام میں موت کی سزا پانے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا مقدمہ اگلے برس جنوری میں سماعت کے لیے مقرر کردیا۔آئی سی جے کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مقدمے کی سماعت 18 فروری 2018 سے 21 فروری 2019 تک ہو گی۔

عالمی عدالت انصاف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارت 18 فروری 2019 کو دن 10 سے ایک بجے تک بھارت دلائل دے گا جب کہ 19 فروری کو دن 10 سے ایک بجے تک پاکستان دلائل دے گا۔

اعلامیے کے مطابق  پہلے مرحلے میں 20 فروری کو 3 سے ساڑے 4 بجے تک بھارت دلائل دے گا جب کہ 21 فروری کو ساڑے 4 سے 6 بجے تک پاکستان اپنے دلائل دے گا۔دوسرے مرحلے میں 20 فروری کو بھارت ڈیڑھ گھنٹے اپنے دلائل پیش کرے گا اور 21 فروری کو پاکستان اپنا موقف پیش کرے گا۔

واضح رہے کہ کلبھوشن یادیو کو 3 مارچ 2016 کو بلوچستان کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا، اس پر پاکستان میں دہشت گردی اور جاسوسی کے سنگین الزامات ہیں اور بھارتی جاسوس نے تمام الزامات کا مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف بھی کیا ہے۔

 
رواں برس 10 اپریل 2017 کو کلبھوشن جادھو کو جاسوسی، کراچی اور بلوچستان میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہونے پر سزائے موت سنائی گی تھی۔لیکن بھارت نے 9 مئی 2017 کو عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کی پھانسی کے خلاف اپیل دائر کی تھی، اور درخواست کی تھی کہ آئی سی جے پاکستان کو بھارتی جاسوس کو پھانسی دینے سے روکے۔

عالمی عدالت نے عبوری فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان کو بھارتی دہشت گرد کو کیس کی مکمل سماعت سے قبل پھانسی دینے سے روک دیا تھا۔