ایف بی آر کا 169 بڑے ٹیکس چوروں اور نان فائلزز کے خلاف کریک ڈاون

ایف بی آر کا 169 بڑے ٹیکس چوروں اور نان فائلزز کے خلاف کریک ڈاون
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : ٹیکس نادہندگان اور نان فائلز زکے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کردیا گیا ہے ، ایف بی آر نے ایک سو انہتر بڑے ٹیکس چوروں اور نان فائلرز کو نوٹسسز جاری کر دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مبانق ٹیکس چوروں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوگیا اور بڑے ٹیکس چوروں کو نوٹسسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

ایف بی آر اعلامیہ کے مطابق ایک سو انہتر ہائی ویلیو ٹارگٹس کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کیا ہے، ان میں ایسے افراد بھی شامل ہیں جو کہ بڑی بزنس ٹرانزیکشنز اور ڈیلز میں شامل ہیں۔

یہ افراد 3000 سی سی کی گاڑیاں استعمال کرتے ہیں اور ماہانہ 10 لاکھ سے زائد کرائے کی آمدن میں حاصل کرتے ہیں۔

اعلامیہ میں واضع کیا گیا ہے کہ دوسرے مرحلے میں ایسے افراد کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے گا، جنھوں نےگزشتہ چند سالوں میں 2 کروڑ روپےکی پراپرٹی اور 1800سی سی یا اس سے زائد کی گاڑیاں خریدیں۔

اس کے علاوہ ایک کروڑ روپےسالانہ کرائے کی مد میں کمانے والے بھی ریڈار پر ہوں گے  , ایف بی آر کا کہنا ہے کہ تمام ٹیکس چوروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی، مقررہ وقت پر ٹیکس گوشوارے جمع کرا کے اپنے اثاثے قانونی بنائیں۔

خیال رہے کہ ٹیکس چوروں کےخلاف کارروائی وزیر خزانہ اسدعمر کے احکامات پر کی گئی ہے , یاد رہے ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی مدت میں2 ماہ کی توسیع کردی تھی، اب 30 نومبر تک ٹیکس ریٹرن فائل کئے جاسکیں گے۔