اماراتی خلابازھزاع المنصوری کی خلا سے مکہ معظمہ کی تازہ تصویرجاری

اماراتی خلابازھزاع المنصوری کی خلا سے مکہ معظمہ کی تازہ تصویرجاری

ابوظہبی:متحدہ عرب امارات کے خلاباز ہزاع المنصوری نے اپنے ٹویٹر اکانٹ پر خلا سے مکہ معظمہ کی کھینچی گئی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جو ان کی خلا سے بھیجی گئی دوسری تصویر ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اس تصویر کے ساتھ ھزاع المنصوری نے ایمان افروز تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ وہ مکہ معظمہ ہے جس کی طرف اہل ایمان کے دل کھنچے چلے آتے ہیں، جس کے دیدار کے لیے مسلمان ہروقت دعائیں کرتے ہیں اور جہاں پہنچ کراپنے دلوں کی مرادیں مانگتے اور اپنے پرور دگار سے دعائیں مانگتے ہیں۔

برادر ملک سعودی عرب کے لیے بھرپورمحبت اور عقیدت کے ساتھ مکہ معظمہ کی تصویر پیش کی جاتی ہے۔

قبل ازیں 29 ستمبر کو خلاباز ھزاع المنصوری نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے کھینچی گئی زمین کی ایک تصویر ارسال کی۔ خلا میں جانے کے بعد یہ ان کی پہلی تصویرتھی ۔