ندا ڈار کا سڈنی تھنڈر کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا

ندا ڈار کا سڈنی تھنڈر کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا

لاہور:پاکستان کی انٹرنیشنل کرکٹر ندا ڈار بگ بیش لیگ میں ایکشن میں دکھائی دیں گی،سڈنی تھنڈر کے ساتھ ان کا معاہدہ ہو گیا،وہ کسی بھی انٹرنیشنل لیگ میں شرکت کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر ہیں۔

آل راﺅنڈر ندا ڈار آسٹریلیا کی ویمن بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈر کی نمائندگی کریں گی۔ندا ڈار کا شمار پاکستان کی تجربہ کار ویمن کرکٹرز میں ہوتا ہے، اب کسی بھی غیر ملکی لیگ میں شرکت کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کھلاڑی کا اعزاز بھی ان کے نام ہوگیا ہے۔

ندا ڈار 96 ٹی ٹوئنٹی اور 71 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں۔ وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 88 وکٹیں لینے والی کھلاڑی ہیں،وہ 5 اکتوبر کو آسٹریلیا روانہ ہوں گی۔