تمام معاملات طے ہیں، عمران خان 5 سال پورے کریں گے، شیخ رشید

تمام معاملات طے ہیں، عمران خان 5 سال پورے کریں گے، شیخ رشید
کیپشن: مولانا لانگ مارچ کرنے نکلیں گے تو ڈینگی کا سامنا کرنا پڑے گا، شیخ رشید۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ سوشل میڈیا

کراچی: ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے اپوزیشن سے معاملات طے ہونے اور موجودہ حکومت کے 5 سال پورے کرنے کا دعویٰ کر دیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے میں 80 لاکھ مسافروں کا اضافہ ہوا ہے اور عمران خان کو کہا ہے اگلے الیکشن میں ایم ایل ون منصوبے کی اہمیت ہو گی۔ ایم ایل ون میں تاخیر کی وجوہات کو بہت جلد دور کریں گے۔

ملکی سیاست پر بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کوئی لانگ مارچ نہیں کریں گے کیونکہ سب طے ہے۔ پنڈی اسلام آباد میں بہت ڈینگی ہیں مولانا کو کاٹ لیں گے۔ مولانا لانگ مارچ کرنے نکلیں گے تو ڈینگی کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن فضل الرحمان کا اصل کام تو عمران خان نے کر دیا۔

شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن سے تمام معاملات طے ہیں اور اندر کی بات یہ ہے عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔