پیرس میں 4 پولیس اہلکار اپنے ہی ساتھی کے ہاتھوں قتل

پیرس میں 4 پولیس اہلکار اپنے ہی ساتھی کے ہاتھوں قتل

پیرس: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اپنے ہی پیٹی بند بھائی کے حملے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس کے پولیس ہیڈکوارٹر میں واقعہ پیش آیا جہاں گزشتہ 20 سال سے انتظامی عہدوں پر رہنے والے اہلکار نے چاقو سے اپنے ساتھیوں پر حملہ کر دیا۔ حملہ میں ہلاک ہونے والے چاروں پولیس اہلکار آفیسرز تھے جبکہ چاقو لگنے سے متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

حملہ آور کے شدید حملے کی وجہ سے پولیس نے حملہ آور کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ عینی شاہد کے مطابق پولیس اہلکار اپنے جان بچانے کے لیے ادھر اُدھر بھاگ رہے تھے کہ ایک اہلکار نے ملزم پر فائر کیا جس سے وہ ہلاک ہو گیا۔

صدر ایمانویل مکراں، وزیرِ اعظم ایڈورڈ فلیپی اور وزیرِ داخلہ کرسٹوفر کاسٹانر ن کو  واقعہ کی تفصیلات بارے بریفنگ دی گئی۔