راناثنا اللہ نے خصوصی عدالتوں کے خاتمے کا مطالبہ کردیا 

راناثنا اللہ نے خصوصی عدالتوں کے خاتمے کا مطالبہ کردیا 

لاہور:لیگی  رہنما راناثنا اللہ نے خصوصی عدالتوں کے خاتمے کا مطالبہ کردیا ۔

ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ خصوصی عدالتوں کو ختم ہونا چاہیے،نوازشریف کو سزا دینے والا جج کہہ رہا ہے ضمیر کیخلاف فیصلہ دیا۔


رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ان پر جعلی کیس بنایا گیا، 15 ماہ سے کیس پر کچھ نہیں ہورہا، عدالتی فیصلوں کی خبریں شیخ رشید دیتے ہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ پی ٹی آئی حکومت اربوں روپے کی دیہاڑی لگا رہی ہے،غریب افراد کو بے روزگار کیا جارہا ہے، وزیراعظم کو صرف اپوزیشن کی کرپشن نظرآتی ہے،اپنی نظر ہی نہیں آتی ۔ لیگی رہنما نے  مطالبہ کیا کہ عمران خان استعفیٰ دیں اور آزادانہ انتخابات کرائے جائیں ۔


رانا ثناءاللہ  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پنڈی کا شیطان کہہ رہا ہے کہ 120 عدالتیں نبیں گی توچھ ماہ میں فیصلے ہو جائیں گے،دیکھا جاے کیا کیس چلنے کے قابل ہیں یا نہیں۔


سابق وزیر قانون پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ میری جائیداد منجمد ہے،نیب تحقیقات کر رہی ہے ،نیازی ہم جھکنے والے نہیں تمہیں منطقی انجام تک پہنچائیں گے،  جہانگیر ترین چینی کرپشن  کرکےبرطانیہ بیٹھا ہے اوراس وقت  ملک میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔