متحدہ عرب امارات نے بین الااقوامی سفر کرنیوالوں کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا

متحدہ عرب امارات نے بین الااقوامی سفر کرنیوالوں کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا

ابوظہبی : متحدہ عر ب امارات اور دبئی میں حکام نے جمعہ کے روز  بین الااقوامی ہوائی  سفر  کرنے والوں کے حوالے سے نئے ضوابط کا اعلان کیا ہے۔
عرب نیوز نے دبئی میڈیا آفس کے حوالے سے بتایا کہ دبئی آے والوں کے لیے دبئی سے جاتے وقت پی آر سی ٹیسٹ کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔

اب ایسے افراد کو جو کہ دوسری جگہوں سے دبئی آتے ہیں انہیں صرف آمد کے وقت ٹیسٹ کرانا پڑے گا۔بیان کے مطابق اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا کہ دبئی آنے والے افراد کا باہر کتنا عرصہ قیام رہا ہے اور وہ کہاں سے آ رہے ہیں۔

تاہم سیاحوں اور شہریوں کے لیے دبئی آمد پر پی سی آر ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا۔


اگر دبئی سے کوئی فرد باہر جا رہا ہے اور جہاں جا رہا ہے وہاں آد سے قبل پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ہے تو ایسے افراد کو روانگی سے قبل پی سی آر ٹیسٹ کرانا پڑے گا۔


خیال رہے رواں ہفتے کے شروع میں دبئی میں پی سی آر ٹیسٹ کی فیس 250 درہم سے کم کر کے150 درھم کر دی گئی تھی۔
دبئی کے محکمہ صحت کی جانب سے ایک سرکلر جاری کیا گیا تھا جس میں وہاں موجود تمام کورونا مراکز کو نئی فیس کے اطلاق کی ہدایت دی گئی ہے۔

محکمہ صحت نے کہا تھا کہ عوام کی سہولت اور ریاست میں موجود ہر شخص کو پی سی آر ٹیسٹ کروانے کی ترغیب دینے کے لیے فیس میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔


محکمہ صحت نے متعلقہ مراکز سے کہا تھا کہ 29 ستمبر سے لیبارٹری ٹیسٹ کی 250 درہم کی بجائے نئی منظور شدہ فیس 150 درھم کی وصولی کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔