نواز شریف نے نیپال میں مودی سے خفیہ ملاقات کی تھی،شہباز گل

نواز شریف نے نیپال میں مودی سے خفیہ ملاقات کی تھی،شہباز گل
کیپشن: سکرین گریب

لاہور:وزیراعظم کے معاون خصوصی  شہبازگل کا کہنا  ہے کہ ہمیں نوازشریف سے کوئی خطرہ نہیں، بھارت پاکستان کو توڑنا چاہتا ہے جبکہ مستقبل میں نوازشریف کی باتوں سے ملک کو نقصان ہوگا,دس ماہ بعد پتاچلےگا کہ ان تقریروں کا کیا نقصان ہوا ہے.


لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ بھارت کو جب لگے گا پاکستان کا دفاع کمزور ہے تو وہ حملہ کردے گا، کوئی شک نہیں ہم فوج کی وجہ سے مضبوط  ہیں۔باتوں کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے،میرا موقف تھا نواز شریف کی تقریر نشر کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔


شہباز گل نے مزید کہا کہ  اللہ کا شکر ہے فرقہ واریت کی سازش کو ناکام بنایا،عدالتوں نے نواز شریف کو اشتہاری ڈکلیئر کیا،سب کو پتہ ہے پنجاب میں انفارمیشن سسٹم کو کیسے استعمال کیا جاتاہے،دشمن ہمارے اداروں کو کمزور کرنا چاہتا ہے،بھارت میں کہا گیا پاکستان کو توڑنا ہے تو بغاوت کرادو،نواز شریف نے حلفی بیان دیا تھا کہ چار ہفتے میں واپس آجائوں گا۔


انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے عدالت میں اپنی ضمانت کی درخواست واپس لی،کیا کوئی پاکستان وزیراعظم بغیر ویزا لئے کسی بھارتی سے مل سکتا ہے؟,شریف فیملی نےپروپیگنڈا کیا کہ حکومت نےان کی ضمانتیں منسوخ کرادیں.

شہباز گل نے مزید کہا کہ ان کےکچھ لوگوں نےچھوٹی موٹی چوریاں کیں، وہ غدارنہیں،ن لیگ آج سازشی جماعت بن گئی ہے،نوازشریف امیرالمومنین بننا چاہتےتھے،نوازشریف کو1993 میں فوج سےمسئلہ بنا، اس سےپہلے غلام اسحاق خان سے مسئلہ بنا،جب نوازشریف سےسوال ہوتا کہ آپ دشمنوں کیساتھ کاروبار کیوں کررہےہیں تو انہیں تکلیف ہوتی ہے،نوازشریف نے بھارت میں حریت کانفرنس کےرہنماؤں سےملنےسےانکار کیا،کیا پاکستان کا کوئی بزنس مین بھارت جاکران کےوزیراعظم سےمل سکتاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹبر بھارتی اسٹیبلشمنٹ کےلیےکام کرتاہے،پٹھان کوٹ کا واقعہ ہوا تو جندال نےوہی بیان دیاجو نوازشریف کا بیانیہ ہے،بھارتی سٹریٹجک ماہرنےکہا پاکستان کی فوج کوہٹ کرو،پاکستان ٹوٹ جائےگا،انٹیلی جنس ایجنسیز نےفرقہ ورانہ فسادات کی بھارتی کوشش ناکام بنائی،بھارت ہر وقت پاکستان کی تاک میں رہتا ہے،مودی نےٹویٹ کیاکہ لاہورایئرپورٹ پرنوازشریف کےاستقبال سےبہت متاثرہوا،مودی کو اپنےگھرمیں دعوت کیسے دےسکتےہیں۔

شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نواز شریف بتائیں مودی کی آمد پر دفاعی اداروں کو ملاقات میں کیوں آنے نہیں دیا،پیسہ آپ کا پکڑا گیا ہے، جواب آپ کو دینا ہے،سب کو علم ہے پنجاب میں انفارمیشن سسٹم کیسے استعمال کیاجاتا تھا،ڈان لیکس پر غصہ آیا تو پرویز رشید کو فارغ کردیا،نواز شریف نے نیپال میں مودی سے خفیہ ملاقات کی تھی،تسنیم اسلم کو بھارت کے خلاف بیانات سے منع کیا گیا،ایٹمی دھماکےکرانےکےچند ماہ بعد جنرل جہانگیرکرامت سےاستعفیٰ لےلیا،مودی کی بھیجی ہوئی پگ پہن کر فوج کو یہ پیغام دیتےہیں،آج نوازشریف کوبہت زیادہ جمہوریت کا چیمپین ہونا یاد آگیا ہے،آپ کو اداکاری کرنی چاہیےتھی اس سے پیسے بھی زیادہ کماتے۔