شہباز شریف نہیں پنجاب کے عوام کی ترقی گرفتار ہے، مریم اورنگزیب

 شہباز شریف نہیں پنجاب کے عوام کی ترقی گرفتار ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد :پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج صدر مسلم لیگ(ن)میاں محمد شہباز شریف نہیں پنجاب کے عوام کی ترقی گرفتار ہے۔ قائد حزب اختلاف شہباز شریف آج گرفتار ہے اور نالائق ، نااہل چور اور جھوٹا ملک پہ مسلط ہے۔

تحقیق مکمل ، ریفرنس جمع ، گواہان کا بیان قلمبند ٹرائل شروع ، لیکن عمران خان کے خوف نے شہباز شریف کو گرفتار کروا دیا۔ پنجاب کو 5500 میگاواٹ بجلی دینے والا آج گرفتا ہے اور خیبر پختونخوا میں 350 ڈیمز کا فراڈ کرنے والا عوام پہ مسلط ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مریم اورنگزیب نے ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں چار میٹرو ، اورنج ٹرین دینے والا گرفتار ہے اور پشاور بی آر ٹی میں 120ارب کے کھڈے کھودنے والا عوام پہ مسلط ہے۔پنجاب کو پی کے ایل آئی ، کارڈیالوجی ، کڈنی سنٹرز ، دانش سکول ، ہسپتال ، سکول یونیورسٹیز دینے والا گرفتار اور ادویات چور عوام پہ مسلط ہے ۔کھربوں کے عوامی منصبوں میں قوم کے اربوں روپے کی بچت کرنے والا گرفتار اور فارن فنڈنگ میں اربوں کی منی لانڈرنگ کرنے والا ملک پر مسلط ہے۔

شہباز شریف پر دھیلے کا الزام نہیں وہ گرفتار اور 23خفیہ بے نامی اکانٹس وال ملک پر مسلط ہے۔آٹا چینی چور ملک پہ مسلط اور اور عوام کی ایک ایک لئے امانت سمجھ جے استعمال کرنے والا گرفتار ہے ۔