ابھی پاکستان ڈیمو کریٹک کا جلسہ نہیں ہوا حکومت کی چیخیں نکل گئیں، عظمیٰ بخاری

ابھی پاکستان ڈیمو کریٹک کا جلسہ نہیں ہوا حکومت کی چیخیں نکل گئیں، عظمیٰ بخاری
کیپشن: عام انتخابات میں پورے آر ٹی ایس سسٹم کو بند کر کے پی ٹی آئی کو جتوایا گیا، عظمیٰ بخاری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: رہنما مسلم لیگ (ن) عظمیٰ بخاری نے کہا کہ حکمران جس کرب سے گزر رہے ہیں وہ میڈیا پر نظر آ رہا ہے جبکہ ابھی پاکستان ڈیمو کریٹک کا جلسہ نہیں ہوا اور ان کی چیخیں نکل گئیں۔ انہوں نے شہباز گل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج ان کی آنکھوں سے چنگاریاں اور منہ سے آگ نکلی کیونکہ حکومتی وزرا اہلیت سے بڑھ کر بیانات دیتے ہیں تو ایکسپوز ہو جاتے ہیں جبکہ اپوزیشن کی کردار کشی کیلئے منصوبہ بنایا گیا ہے کیونکہ عقل کی باتیں انہیں سمجھ نہیں آتیں۔ جب قانونی معاملات کا علم نہیں تو بولتے کیوں ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ آر ٹی ایس بند نہ ہوتا تو تحریک انصاف ایک بھی سیٹ نا جیت سکتی کیونکہ آر ٹی ایس پورے پاکستان میں بند ہوا تھا۔ عام انتخابات میں پورے آر ٹی ایس سسٹم کو بند کر کے پی ٹی آئی کو جتوایا گیا جبکہ جن 4 حلقوں کیلئے دھرنا دیا گیا وہ آج بھی مسلم لیگ (ن) کے پاس ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن 2018 میں 16 لاکھ 78 ہزار ووٹ مسترد ہوئے تھے اور شیر کے نشان پر ڈبل مہریں لگوا کر ووٹ مسترد کرائے گئے اور ووٹوں کی گنتی کیلئے دوبارہ پٹیشنز دی گئیں لیکن عمران خان کا حلقہ کھولنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ فواد چودھری کا نہ سائنس سے تعلق ہے اور نہ ہی وہ ٹیکنالوجی کے بارے میں کچھ جانتے ہیں۔ 

اس سے قبل مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں چار میٹرو ، اورنج ٹرین دینے والا گرفتار ہے اور پشاور بی آر ٹی میں 120ارب کے کھڈے کھودنے والا عوام پہ مسلط ہے۔پ نجاب کو پی کے ایل آئی ، کارڈیالوجی ، کڈنی سنٹرز ، دانش سکول ، ہسپتال ، سکول یونیورسٹیز دینے والا گرفتار اور ادویات چور عوام پہ مسلط ہے ۔ کھربوں کے عوامی منصبوں میں قوم کے اربوں روپے کی بچت کرنے والا گرفتار اور فارن فنڈنگ میں اربوں کی منی لانڈرنگ کرنے والا ملک پر مسلط ہے۔

شہباز شریف پر دھیلے کا الزام نہیں وہ گرفتار اور 23 خفیہ بے نامی اکاونٹس والا ملک پر مسلط ہے جبکہ آٹا چینی چور ملک پہ مسلط اور عوام کی ایک ایک لئے امانت سمجھ جے استعمال کرنے والا گرفتار ہے۔