افغانستان، کار بم دھماکے میں 15 افراد ہلاک ہو گئے

افغانستان، کار بم دھماکے میں 15 افراد ہلاک ہو گئے
کیپشن: حملہ آور ضلعی گورنر کے کمپاؤنڈ میں گھسنا چاہتے تھے، حکام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کابل: افغانستان کے صوبے ننگرہار کے ضلع غنی خیل میں کار بم دھماکہ  میں 15 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق حملہ آور ضلعی گورنر کے کمپاؤنڈ میں گھسنا چاہتے تھے کہ گارڈز کے روکنے پر کار کو دھماکے سے اڑا لیا۔

b64a996f5c498decd9dc13a18471533a

دوسری جانب افغانستان کرکٹ بورڈ کے سابق میڈیا منیجر ابراہیم مہمند نے ٹوئٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان کے انٹرنیشنل امپائر بسم اللہ جان شنواری بھی دھماکے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے میں امپائر کے خاندان کے 7 افراد بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔

امپائر بسم اللہ جان شنواری نے متعدد انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے اب تک افغان کرکٹ بورڈ یا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

خیال رہے کہ 9 ستمبر کو افغانستان کے صوبے دایکندی میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ 

یہ دھماکے ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب افغان حکومت اور طالبان جنگجوؤں کے درمیان ملک میں امن قائم کرنے کے لیے مختلف مقامات پر وفود کی سطح پر مذاکرات جاری ہیں۔

طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات ہو رہے ہیں اور دونوں فریقین کے مابین ضابطہ اخلاق، آئندہ اجلاسوں کے شیڈول اور متعلقہ امورپر بات چیت ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان 29 فروری کو طے ہونے والے معاہدے کے تحت افغانستان میں 5000 افغان طالبان کے قیدی افغان حکومت رہا کرے گی جبکہ طالبان کی تحویل میں موجود 1000 افغان حکومت کے اہلکاروں کو طالبان رہا کرنے کا معاہدہ طے پایا تھا۔