مرحوم عمر شریف کی نمازِ جنازہ مفتی تقی عثمانی پڑھائیں گے

مرحوم عمر شریف کی نمازِ جنازہ مفتی تقی عثمانی پڑھائیں گے
کیپشن: مرحوم عمر شریف کی نمازِ جنازہ مفتی تقی عثمانی پڑھائیں گے
سورس: فائل فوٹو

کراچی: مفتی تقی عثمانی نے مرحوم عمر شریف کی نمازِ جنازہ پڑھانے کی درخواست قبول کر لی۔ 

کامیڈی کے سلطان عمر شریف کے انتقال کے بعد پہلی بار ان کی اہلیہ کا ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے پاکستان اور بھارت سے ملنے والی دعاؤں پر  سب کا شکریہ ادا کیا ہے اور بتایا کہ مرحوم عمر شریف کی نمازِ جنازہ مفتی تقی عثمانی پڑھائیں گے۔

زرین غزل نے تمام مداحوں سے کہا کہ آپ کی دعاؤں کے باعث عمر  یہاں تک پہنچے اور آگے بھی انہیں آپ لوگوں کی دعاؤں کی ضرورت ہے، اللہ ان کی آگے کی منزل آسان کرے۔

انہوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور سندھ حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں نے اس مشکل وقت میں ہماری بہت مدد کی جبکہ ہم ڈاکٹر طارق شہاب کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کیونکہ انہوں نے عمر شریف کیلئے امریکا میں اسپتال کا انتظام کیا تھا۔

مرحوم اداکار کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ عمر شریف کی یہ خواہش تھی کہ انہیں عبداللہ شاہ غازی کے احاطے میں سپرد خاک کیا جائے اور میں شکریہ ادا کرتی ہوں کہ سندھ حکومت نے ان کی اس خواہش کو پورا کیا۔

زرین غزل نے کہا کہ میں نے مولانا تقی عثمانی صاحب سے درخواست کی ہے کہ وہ عمر شریف کا نماز جنازہ پڑھائیں اور انہوں نے اسے قبول بھی کر لیا ہے۔