علی ڈار اور شرجیل میمن نواز شریف اور زرداری کے پیسوں کے پہرے دار ہیں: فواد چودھری

علی ڈار اور شرجیل میمن نواز شریف اور زرداری کے پیسوں کے پہرے دار ہیں: فواد چودھری
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ شرجیل میمن اور اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار (جو نواز شریف کے داماد بھی ہیں) کی اپنی کوئی حیثیت نہیں، یہ نواز شریف اور زرداری کے پیسوں کے پہرے دار ہیں۔

اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پنڈورا لیکس سے نواز زرداری کرپشن کے مزید پرت سامنے آۓ ہیں۔ قوم نے پہلے پانامہ اور اب پنڈورا میں ان کے چہروں سے نقاب اترتا دیکھا۔

واضح رہے کہ آئی سی آئی جے نے پینڈورا پیپرز جاری کیے ہیں جن میں 700 سے زائد پاکستانیوں کے نام بھی شامل ہیں ۔

جن پاکستانی شخصیات کے نام پنڈورا پیپرز میں شامل ہیں ان میں وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین، سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار کے بیٹے علی ڈار، چوہدری مونس الہی، وفاقی وزیر فیصل واوڈا، وفاقی وزیر خسرو بختیار، علیم خان، سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن، سابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی میجر جنرل (ر) نصرف نعیم شامل ہیں۔

 نیشنل بنک آف پاکستان کے صدر عارف عثمانی، جنرل خالد مقبول کے داماد احسن لطیف، ایمبیسیڈر ایٹ لارج فار فارن انویسٹمینٹ علی جہانگیر، جنرل مشرف کے سابق ملٹری سیکریٹری لیفٹیننٹ جنرل شفاعت اللہ شاہ، نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے ڈائریکٹر جنرل عدنان آفریدی، وزیر اعظم کے سابق معاون خصوصی وقار مسعود خان کے بیٹے عبداللہ مسعود کی بھی آف شور کمپنی ہے۔

 جنرل (ر) افضل مظفر کے بیٹے حسن مظفر، ابراج گروپ کے عارف نقوی، سابق سیکریٹری دفاعی پیداوار لیفٹیننٹ جنرل تنویر طاہر کی اہلیہ زہرا تنویر، جنرل (ر) علی قلی خان کی ہمشیرہ شہناز سجاد، ایگزیکٹ کے مالک شعیب شیخ، ائیر مارشل (ر) عباس خٹک کے بیٹے احد خٹک اور عمر خٹک، امپیریئیل شوگر ملز کے مالک نوید مغیث شیخ، تاجر بشیر داود، آس حفیظ (مرچنٹ) اور بزنس مین عارف شفیع ہیں۔