عمران خان کیخلاف خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس کی سماعت آج ہو گی

عمران خان کیخلاف خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس کی سماعت آج ہو گی

اسلام آباد: عدالت عالیہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس کی سماعت آج ہو گی۔ 
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل لارجر بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔ 
عدالت نے آج عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کی بھی تاریخ مقرر کررکھی ہے اور آج کیس کا فیصلہ سنائے جانے کا بھی امکان ہے اور سماعت کے موقع پر ہائیکورٹ کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ 
واضح رہے کہ عدالتی بینچ نے گزشتہ سماعت میں عمران خان کے معافی کے بیان کو تسلی بخش قرار دیا تھا تاہم نئے بیان حلفی میں عمران خان نے غیر مشروط معافی مانگنے سے گریز کیا اور گزشتہ سماعت پر دئے گئے بیان پر مکمل عملدرآمد اور مستقبل میں ایسے بیانات سے گریز کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مصنف کے بارے میں