آرمی چیف کی بائیڈن انتظامیہ کے سینئر حکام سے اہم ملاقاتوں کا امکان

آرمی چیف کی بائیڈن انتظامیہ کے سینئر حکام سے اہم ملاقاتوں کا امکان

واشنگٹن: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دورہ امریکہ کے دوران بائیڈن انتظامیہ کے سینئر حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے جبکہ بدھ کو وہ تھنک ٹینکس سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق آج اور کل آرمی چیف کی واشنگٹن میں اہم ملاقاتوں کا امکان ہے۔ آرمی چیف کی امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن، امریکہ کی نیشنل انٹیلی جنس ڈائریکٹر ایوریل ہینز اور سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز سے ملاقاتوں کے علاوہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک ہفتے کے دورے پر امریکہ میں ہیں جہاں گزشتہ روز انہوں نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے ملٹری ایڈوائزر سے ملاقات کی اور پاکستان میں سیلاب سے پیدا صورت حال اور علاقائی سلامتی کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

مصنف کے بارے میں