عمران خان نے سائفر کیساتھ جو کھیل کھیلا اس کی مثال نہیں ملتی: احسن اقبال

عمران خان نے سائفر کیساتھ جو کھیل کھیلا اس کی مثال نہیں ملتی: احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سائفر کے ساتھ عمران خان نے جو کھیل کھیلا اس کی مثال نہیں ملتی، جب قانون حرکت میں آئے گا تو پھر عمران خان جتنا مرضی بڑا جلسہ کریں وہ گرفت میں آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق احسن اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان نے بہت ساری ریڈ لائنز کراس کرلی ہیں، انہوں نے آئین توڑا اور ریاستی اداروں پر حملے کئے جبکہ سائفر کے ساتھ عمران خان نے جو کھیل کھیلا اس کی مثال نہیں ملتی۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ سب کیلئے ایک قانون ہونا چاہیے اس لئے جب قانون حرکت میں آئے گا تو پھر وہ جتنا مرضی بڑا جلسہ کریں گرفت میں آئیں گے، مواخذہ قریب آنے پر انہوں نے جلسے جلوس شروع کر دئیے ہیں۔ 
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے کلیدی مفادات سے ایسا گھناو¿نا کھیل کھیلنے کی مثال نہیں ملتی،عمران خان نے پاکستان کا جو نقصان کیا وہ ناقابل تلافی ہے، ہم اس کی تحقیقات کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کو جوڈیشل کمیشن کیلئے خط لکھا گیا تو عدالت عظمیٰ نے واضح لکھا کہ عمران خان حکومت سازش کا ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی ، نیشنل سکیورٹی کمیٹی ، وزارت خارجہ اور انٹیلی جنس ایجنسیاں بھی کہہ رہی ہیں کہ کوئی سازش نہیں ہوئی۔ 

مصنف کے بارے میں