مریم نواز کو پاسپورٹ ملنے پر عمران خان کا ردعمل

مریم نواز کو پاسپورٹ ملنے پر عمران خان کا ردعمل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنماءمریم نواز کو پاسپورٹ واپس ملنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ طاقتور کیلئے قانون الگ اور کمزور کیلئے الگ ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کیلئے جمع ہونے والا فنڈ چاروں صوبوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ 
اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ مریم نواز کو پاسپورٹ واپس مل گیا، اس پر آپ کیا کہیں گے؟ چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم نے جواب دیا کہ طاقتور کیلئے قانون اور کمزور کیلئے اور ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب آپ مذاکرات کر رہے ہوتے ہیں تو پھر باہر بات نہیں کرنی چاہیے، سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کرتے ہیں مجرموں اور کرمنلز سے نہیں کرتے، لہٰذا ہم اسمبلی میں نہیں بیٹھیں گے۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں 3 رکنی فل کورٹ بنچ نے مریم نواز کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کا پاسپورٹ واپس کرنے کی ہدایت کی۔ 

مصنف کے بارے میں