چین پاکستان سے گدھے اور کتے درآمد کرنا چاہتا ہے: حکام وزارت تجارت 

چین پاکستان سے گدھے اور کتے درآمد کرنا چاہتا ہے: حکام وزارت تجارت 
سورس: File

اسلام آباد : وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ چین پاکستان سے گدھے درآمد کرنا چاہتا ہے۔ چین گوشت برآمد کرنے کی بھی ایک بڑی مارکیٹ ہے۔ 

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی تجارت کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا جس میں وزارت تجارت حکام نے بریفنگ دی۔ کمیٹی کے رکن دنیش کمار کا کہنا ہے کہ  چین کہتا ہے پاکستان گدھے اور کتے برآمد کرے ۔

سینیٹر عبدالقادر کا کہنا ہے کہ چینی سفیر کئی بار گوشت برآمد کرنے کا کہہ چکے ہیں جس پر رکن کمیٹی مرزا محمد آفریدی افغانستان سے جانور امپورٹ کرنے کا مطالبہ کیا۔مرزا آفریدی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں جانور سستے ہیں,خریدار نہیں ہے۔ پاکستان افغانستان سے جانورامپورٹ کرکے گوشت برآمد کر سکتا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں