اسحاق ڈار کی دھمکی اثر کر گئی ، ڈالر کی قیمت میں مزید کمی 

اسحاق ڈار کی دھمکی اثر کر گئی ، ڈالر کی قیمت میں مزید کمی 
سورس: File

کراچی : وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے پاکستان آتے ہی ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر  میں مزید 1.16روپے کی کمی ہوگئی ۔ 

نیو نیوز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر  227.29روپے کی سطح پر بند ہوا۔ گزشتہ کاروباری ہفتےکےاختتام پرڈالر 228 روپے 45 پیسےپربند ہواتھا۔ 

دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 83پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کاروبار کا اختتام۔ 100انڈیکس بڑھ کر 41211پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ 

واضح رہے کہ اسحق ڈار نے ہفتے کو لاہور میں نیوز کانفرنس میں کہا کہ تھا کہ جو لوگ روپے کی قدر مصنوعی طور پر کم کرنے میں ملوث ہیں انہیں میرا پتا ہے اسی لیے رضا کارانہ طور پر ہی ڈالر نیچے کر رہے ہیں ۔ ابھی میں نے ان کےخلاف کوئی کارروائی نہیں کی لیکن ڈالر کو مہنگا کرنے میں ملوث بینکوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ 

مصنف کے بارے میں