ڈالر جلد 200 سے نیچے ہوگا، عمران خان تمیز سیکھیں ورنہ جنگ ہوگی: اسحق ڈار کی وارننگ 

ڈالر جلد 200 سے نیچے ہوگا، عمران خان تمیز سیکھیں ورنہ جنگ ہوگی: اسحق ڈار کی وارننگ 
سورس: File

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان کی ہر بات کا جواب د ے سکتا ہوں ۔وہ میرا منہ نہ  کھلوائیں۔ عمران خان وہی ہے جو میرے دفتر کے باہر میرا گھنٹوں انتظار کرتا تھا۔ انہیں کہتا ہوں کہ تمیز اور تہذیب کے دائرے میں رہ کر بات کریں۔ میری وارننگ کو سنجیدہ لیں ورنہ ان کے ساتھ پبلک میں جنگ ہوگی اگر آپ خاموش نہیں ہوئے تو آپ کی تمام چیزیں پبلک کردوں گا۔

نجی ٹی وی کو انٹریو میں انہوں نے کہا کہ ڈالر کی اصل قدر 200 روپے سے کم ہے ۔آپ دیکھیں گے جلد یہ 200 سے کم ہوگیا۔ اس وقت ڈالر بین الاقوامی طور پر مضبوط ہے۔ ڈالر کی جو قدر ہے وہ حقیقی نہیں ہے۔اپنی پالیسیوں کے تحت روپے کی قدر میں اضافہ ہوگا۔ 

انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے کہا کہ ڈیل کرکے دھرنا اور ڈیل کر کے الیکشن لڑنے والا مجھے ڈیل کیسے طعنے کیسے دے سکتا ہے۔ میں جلسوں کی گھٹیا زبان کا جواب دینا جانتا ہوں۔آب آئی ایم ایف کو میں نے مینج کرنا ہے مفتاح اسماعیل نے نہیں کرنا ۔ مفتاح صاحب فکر نہ کریں مجھے آئی ایم ایف سے ڈیل کرنا آتا ہے ، کچھ نہیں ہوگا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ان شا اللہ اب نہ ڈالر اوپر جائیگا اور نہ ہی عمران خان کا لانگ مارچ کامیاب ہوگا اگر انہوں نے شوق پورا کرنا ہے تو کریں لیکن ہم پاکستانی معیشت کو نقصان نہیں پہنچنے دینگے ۔

مصنف کے بارے میں