خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری

خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری

پشاور :خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین کو تین دن کی تاخیرسے تنخواہیں جاری کردی گئیں ۔

خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین کو تین دن کی تاخیرسے تنخواہیں جاری کردی گئی  ہیں۔صوبائی ملازمین منگل کے روز جب کہ ضلعی لیول پرکام کرنےوالے سرکاری ملازمین بدھ کے روز اپنی تنخواہیں لے سکیں گے ،محکمہ خزانہ کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کے لئے اے جی آفس سے 41ارب سے زائد رقم جاری  کی گئی ہے ۔