ملک بھر میں ڈینگی میں اضافہ ، سندھ میں 10 ہزار 495 کیسز رپورٹ ہوئے

ملک بھر میں ڈینگی میں اضافہ ، سندھ میں 10 ہزار 495 کیسز رپورٹ ہوئے

لاہور:  پنجاب ، خیبر پختونخوا اور سندھ میں ڈینگی کے وار جاری ہیں، پنجاب میں مزید 230 جبکہ سندھ میں 341 نئے کیس رپورٹ ہوئے  جس کے بعد  سندھ  میں کیسز کی تعداد 10 ہزار 495 ہوگئی ۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران لاہور سے 99، راولپنڈی سے 87، گوجرانوالہ سے 21 کیسز رپورٹ ہوئے، لاہور کے  مختلف  ہسپتالوں میں ڈینگی کے 266 مریض زیر علاج ہیں۔

ادھر ملتان میں ڈینگی کے کیسز میں اضافے  کی وجہ سے ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے ۔

محکمہ صحت کے اعداد وشمار کے مطابق  رواں سال سندھ بھر میں10 ہزار 495 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ خیبر پختونخوا میں 287 نئے کیسز ریکارڈ ہوئے جس کے بعد صوبے میں ڈینگی کیسزکی تعداد 9 ہزار249 ہو گئی ہے۔