کھٹمنڈو: بھارت اورنیپال کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدیدجھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلےکی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.2 ریکارڈ کی گئی۔
جرمین ریسرچ سینٹر کے مطابق زلزلے کی گہرئی 10 کلو میٹر اور مرکز نیپال میں تھا۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق نیپال میں 6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں کے بعد آج دہلی-این سی آر کے علاقے اور شمالی ہندوستان کے کئی حصوں میں شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
Earthquake of Magnitude:6.2, Occurred on 03-10-2023, 14:51:04 IST, Lat: 29.39 & Long: 81.23, Depth: 5 Km ,Location:Nepal for more information Download the BhooKamp App https://t.co/rBpZF2ctJG @ndmaindia @KirenRijiju @Indiametdept @Dr_Mishra1966 @Ravi_MoES pic.twitter.com/tOduckF0B9
— National Center for Seismology (@NCS_Earthquake) October 3, 2023
ملک میں یکے بعد دیگرے آنے والا یہ دوسرا زلزلہ تھا جس کا پہلا جھٹکا 4.2 کی شدت کا تھا جس کی شدت 2.20 منٹ پر تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے نئی دہلی، اتر پردیش سمیت کئی شہروں میں محسوس کیے گئے ہیں۔
4.6 magnitude tremors felt in Delhi NCR.#earthquake | @NCS_Earthquake pic.twitter.com/k1nZ4XtCvT
— All India Radio News (@airnewsalerts) October 3, 2023
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث شہری گھروں سے نکل آئے. اب تک کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بھی بھارت میں 5.2 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔