چری کوٹ سیکٹر میں بھارت کی بلااشتعال فائرنگ ،بچی شہید

چری کوٹ سیکٹر میں بھارت کی بلااشتعال فائرنگ ،بچی شہید

آزاد کشمیر : پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ کے ہفتےکو جاری کردہ بیان کے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے چری کوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک بچی شہید ہوگئی۔


آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی اس بلااشتعال اور دہشت گردی پر مبنی فائرنگ کے نتیجے میں پولاس گاؤں میں عید کے موقع پر 8 سال کی ایک بچی شہید ہوگئی۔

آئی ایس پی آرنے مزید کہا کہ پاک فوج نے بھارتی فوج کی اس بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیاہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید بچی اپنے گھر میں اپنے خاندان کے ساتھ عید منانے میں مصروف تھی کہ بھارتی فوج کی اس بلااشتعال کارروائی کی وجہ سے شہید ہوگئی۔