آرمی چیف عید کے دوسرے روز بلوچستان کے فوجی جوانوں کے پاس پہنچ گئے

آرمی چیف عید کے دوسرے روز بلوچستان کے فوجی جوانوں کے پاس پہنچ گئے

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بلوچستان پہنچ گئے۔پاک فوج کے سربراہ نے عید الاضحیٰ کا پہلا روز وادی راجگال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے عید کا دن فوجی جوانوں کے ساتھ گزارا جب کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جوانوں سے ملاقات کرکے انہیں عید کی مبارکباد دی اور عید ملے۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف بلوچستان پہنچ گئے ہیں اور وہ عید کا دوسرا دن گوادر اور تربت میں جوانوں کے ساتھ گزاریں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔