اسلام آباد :گلہ لئی کے الزامات کے بعد اب سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی خاتون ایم این اے مائزہ حمید کا کہنا ہے کہ بھارتی گورو کو خواتین کے ساتھ زیادتی کے الزام میں گرفتار ہونے کے بعد اب وقت آگیا ہے کہ پاکستانی گورو عمران خان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا جائے۔ عمران خان کو بھارتی گورو قرار دینے کے بعد سوشل میڈیا پر مائزہ حمید کے اس اقدام کو شرمناک اور سیاست کی تذلیل کہا جا رہاہے جبکہ ٹوئٹر صارفین کی جانب سے ان کے ٹوئٹ پر انہیں کھری کھری سنائی ہیں۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر مائزہ حمید کے نام سے اکاﺅنٹ ٹوئٹر کی جانب سے ویریفائڈ نہیں ہے ۔مگر ابھی تک اس اکاؤنٹ کو مسلسل استعمال کیا جارہاہے ۔ جو کہ ایک پریشان کن عمل ہے ۔
After conviction of Indian guru for crime against women,it is high time that proceedings against local guru IK be initiated
— Maiza Hameed (@MaizaHameed) August 30, 2017