کراچی میں ہونے والے حالیہ نقصانات کے ازالے کیلئے انتظامات کیے جائیں: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

کراچی میں ہونے والے حالیہ نقصانات کے ازالے کیلئے انتظامات کیے جائیں: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش سے ہونے والے حالیہ نقصانات کے ازالے کیلئے سندھ حکومت کا ہر ممکن تعاون کیا جائے۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کراچی میں بارشوں سے پیدا ہونے والی صورت حال پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران متعلقہ حکام کی جانب سے وزیر اعظم کو کراچی میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات اور ازالے کے لیے لگائے گئے تخمینے پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں وزیراعظم نے حکام کو ہدایت دی کہ کراچی کے عوام کی مشکلات کو کم کرنے اور نقصانات کے ازالے کے لیے مو¿ثر اور فوری انتطامات کیے جائیں۔انھوں نے مزید کہا کہ عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے تمام ممکنہ وسائل استعمال کیے جائیں۔
کراچی میں گزشتہ دنوں ہونے والی شدید بارشوں سے مختلف حادثات میں 20 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے جب کہ کراچی تاجر اتحاد کے چیرمین عتیق میر کے مطابق بارشوں سے تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔