چین اپنے قریبی اتحادی پاکستان کا دفاع کرے گا

چین اپنے قریبی اتحادی پاکستان کا دفاع کرے گا

بیجنگ :چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ برکس اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیراعظم کی طرف سے اگر پاکستان پر الزامات لگائے گئے تو ایسی صورت میں چین اپنے قریبی اتحادی پاکستان کا دفاع کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ دنیا اس سال ہونے والے برکس سربراہ اجلاس کو خصوصی اہمیت دے رہی ہے۔ اجلاس میں یہ موضوع غیرمتعلقہ ہوگااور تمام متعلقہ فریقوں کو اس اجلاس کو کامیاب بنانے کیلئے چین سے قریبی تعاون کرنا چاہئے۔
چینی ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے انسداد کی کوششوں میں صف اول کے ممالک میں شامل ہے، پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بہت سے جانوں کا نذرانہ دیا ہے اور بہت سی قربانیاں دی ہیں اورعالمی برادری کو پاکستان کی ان قربانیوں کا اعتراف کرنا چاہئے ۔
چین دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرے گا کیونکہ یہ تمام فریقوں کے مفاد میں ہے۔چین کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی 9ویں اجلاس کے موقع پر اس طرزعمل کے اعادے سے گریز کریں کیونکہ ایسی صورت میں کانفرنس کی ناکامی کا اندیشہ ہے۔