لبنان کے میڈیا پَرسن نے شادی کی تقریب میں اپنی دلہن کو رلا ڈالا

لبنان کے میڈیا پَرسن نے شادی کی تقریب میں اپنی دلہن کو رلا ڈالا

بیروت :لبنان کے میڈیا پَرسن وسام بریدی دو روز قبل منعقد تقریب میں تیونس کی فیشن ماڈل ریم السعیدی کو شادی کی تقریب میںجذبات بھری باتیں کہہ کررلا ڈالا۔


لبنانی میڈیا پرسن وسام بریدی تیونس کی فیشن ماڈل ریم السعیدی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔اس موقع پر وسام بریدی اپنے بھائی عصام کو یاد کرتے ہوئے اورانہیں خراج تحسین پیش کر تے ہوئے ایسے جذباتی فقرے کہہ ڈالے کہ انکی نئی نویلی دلہن رو پڑیں۔ بریدی وسام کے بھائی عصام اپریل 2015 میں ایک ٹریفک حادثے میں وفات پا گئے تھے۔

بریدی کا کہنا تھا کہ جب دنیا کسی انسان پر تنگ ہو جاتی ہے تو وہ اس انسان کو طاقت ور بنا دیتی ہے۔ انہوں نے اپنے بھائی کی مدح کرتے ہوئے کہا کہ وہ آسمان پر اڑتے فرشتے کی مانند تھا۔ بریدی نے اپنی د±لہن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ چاہتا تھا کہ ایسا گھرانہ پاو¿ں جو مجھے تحفظ کا احساس دے۔

تم میرے لیے ایک تحفہ ہو ، میں یہ ہر گز نہیں کہوں گا کہ تم سے محبت کرتا ہوں.. بلکہ میں شکریہ ادا کروں گا کیوں کہ تم نے مجھے ایسا انسان بنا دیا جو تمہاری لیے اتنا محبوب ہے کہ اس سے زیادہ محبت کا تم تصوّر نہیں کر سکتی ہو۔