سی پیک کی کامیابی بھارت کی شکست ہے :شہباز شریف

سی پیک کی کامیابی بھارت کی شکست ہے :شہباز شریف

لاہور: وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا سی پیک منصوبے اور اس کی بھارت سے منسوبیت سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک سے بھارت کے پیٹ میں بل پڑ رہے ہیں اور سی پیک منصوبے کا میابی سے چلنا بھارت کی شکست ہے۔
چلڈرن ہسپتا ل میںشہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سول اور ملٹری لیڈر شپ کے تعاون سے سی پیک اب ٹیک آف کرچکا ہے جس سے بھارت کے پیٹ میں بل پڑ رہے ہیں اور یہ اسکی بھی شکست ہے۔انکاکہنا تھا کہ مجھ پر الزام لگانے والے ثبوت دیں ورنہ منہ بند کریں، شہبازشریف
انہوں نے ملتان میٹرو بس میں کرپشن کے الزامات لگانے والوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ مجھ پر لگے الزامات جھوٹے نکلے جو کہ پاکستان اور سی پیک کے دشمنوں کی شکست ہے۔وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے پاکستان بنا تھا لیکن پی ٹی آئی والے نہیں چاہتے کہ میں دکھی انسانیت کی خدمت کروں۔
خیال رہے کہ انہوں نے کہا کہ چلڈرن اسپتال میں 600 بستروں کا اضافہ کیا گیا ہے اور اس نئے اضافے سے یہ پاکستان میں بچوں کا سب سے بڑا اسپتال بن گیا ہے جب کہ چلڈرن اسپتال میں بچوں کی ہارٹ سرجری بھی کی جارہی ہے ۔