ٹرمپ نے طاقتور ہائیڈروجن بم کے تجربے کو انتہائی خطرناک قراردے دیا

ٹرمپ نے طاقتور ہائیڈروجن بم کے تجربے کو انتہائی خطرناک قراردے دیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کی جانب سے کیے جانے واے طاقتور ہائیڈروجن بم کے تجربے کو انتہائی خطرناک قرار دے دیا ہے
دونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کی دھمکیاں اور عمل امریکا کے لئے نہ صرف خطرہ بنتے جا رہے ہیںبلکہ شمالی کوریا کے الفاظ اور عمل دونوں ہی امریکا کے لئے انتہائی خطرناک ہوتے جا رہے ہیں۔
شمالی کوریا کی جانب سے طاقتور ہائیڈروجن بم کے کامیاب تجربے پر سوشل میڈیا پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا ایک نسل پرست قوم ہے جو چین کے لئے بڑا خطرہ اور شرمندگی کا باعث ہے، چین شمالی کوریا کی مدد کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن اب تک اس میں بہت ہی کم کامیابی حاصل کر سکا ہے۔
جنوبی کوریا مسئلے کا حل چاہتا ہے لیکن میں نے انہیں بتا دیا تھا کہ یہ ناقابل عمل ہے کیونکہ شمالی کوریا صرف ایک ہی چیز کو سمجھتا ہے۔یاد رہے کہ شمالی کوریا نے جدید ترین ہائیڈورجن بم کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس پر چین، جاپان، جنوبی کوریا اور امریکا نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔