بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی منشیات کیخلاف مہم چلانے کیلئے مودی سرکار کو پیشکش

بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی منشیات کیخلاف مہم چلانے کیلئے مودی سرکار کو پیشکش
کیپشن: Image by Indiatimes.com

اتراکھنڈ:بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے منشیات کیخلاف مہم چلانے کیلئے مودی سرکار کو پیشکش کردی ہے۔معروف بالی ووڈ ادکار اور ماضی میں منشیات کے استعمال کے باعث مختلف نقصانات اٹھانے والے سنجے دت اب نوجوانوں کو اس بری لت سے بچانے کے لیے عملی کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔

اس مقصد کے لیے سنجے دت نے بھارت کی 6 شمالی ریاستوں کی جانب سے شروع کی جانے والی انسداد منشیات مہم چلانے کی پیشکش کردی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اتر اکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ترویندر سنگھ روات کا کہنا ہے کہ نامور اداکار نے مہم کے برانڈ ایمبیسیڈر بننے کی پیشکش کی۔ان کا کہنا تھاسنجے دت شوٹنگ میں مصروف تھے جب میرا ان سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا۔

ان کے مطابق سنجے دت کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے کیریئر کے آغاز میں منشیات کی وجہ سے بہت نقصان اٹھایا ہے اور اب وہ اس مہم کا حصہ بن کر اس کی روک تھام میں مدد فراہم کرنا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ اتر کھنڈ کی 6 شمالی ریاستوں جن میں اتر کھنڈ، ہماچل پردیشل، پنجاب، ہریانہ، دہلی راجستھان اور چندی گڑھ نے مل کر منشیات کی روک تھام کے لیے مہم چلانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

ان ریاستوں میں سے 4 کے وزرائے اعلیٰ اور 2 کے نمائندوں نے گزشتہ ماہ چندی گڑھ میں اس مہم کا لائحہ عمل تیار کرنے کے لیے ملاقات کی تھی۔اس ملاقات میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ وہ 6 ماہ بعد اس مہم پر پیش رفت کے حوالے سے ملاقات کریں گے۔