رضا ربانی نے وزیراعظم کو امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات نہ کرنے کا مشورہ دیدیا

رضا ربانی نے وزیراعظم کو امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات نہ کرنے کا مشورہ دیدیا
کیپشن: ٹرانسکرپٹ کو پبلک کرنا دباؤ ڈالنے کا نیا اقدام ہے، رضا ربانی۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ وزیراعظم کو امریکی وزیرخارجہ کی آمد پر ان سے ملاقات نہیں کرنی چاہیے۔ امریکی وزیر خارجہ سے وزیراعظم کی ملاقات پروٹوکول کے خلاف ہے لہٰذا امریکی وزیر خارجہ کی اپنے ہم منصب سے ملاقات ہونی چاہیے۔

سابق چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور امریکی وزیر خارجہ کی بات چیت کا ٹرانسکرپٹ پبلک کیا گیا اور ٹرانسکرپٹ کو پبلک کرنا دباؤ ڈالنے کا نیا اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے دوسری بار پاکستان کے فنڈز روک لیے ہیں اور امریکا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اخراجات کی رقم ادا نہیں کررہا۔ پاکستان امریکا سے کوئی امداد نہیں لے رہا۔