نئی ٹیسٹ رینکنگ ،ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی شامل نہیں

نئی ٹیسٹ رینکنگ ،ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی شامل نہیں

دوبئی :آئی سی سی  کی نئی ٹیسٹ  رینکنگ  میں ویرات کوہلی، جیمز اینڈرسن اور  شکیب الحسن پہلی پوزیشنز  پر  برجمان-

تفصیلات کے مطابق، سائوتھمپٹن میں انگلینڈ کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے ، ٹاپ ٹین کھلاڑیوں میں کوئی پاکستانی بیٹسمین یا  باولر شامل نہیں۔

بلے بازوں کی نئی رینکنگ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو تمام بیٹسمینوں پر سبقت حاصل ہے جبکہ باولرز میں انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن چھائے     ہو ئے ہیں،  آل راونڈرز میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلی پوزیشن پر قابض ہیں۔