وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی ملاقات
کیپشن: فوٹو فائل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی۔

وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی جس میں سیکیورٹی امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔واضح رہےکہ وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کی یہ تیسری ملاقات ہے۔آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز پر بریفنگ دی۔ ملاقات میں امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو کے مجوزہ دورے پر بھی مشاورت کی گئی اور ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔

عمران خان نے کہا کہ دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے پاک فوج نے لازوال قربانیاں دیں۔ انہوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔ ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔