شرجیل میمن کی میڈیکل رپورٹ مل گئی ، خون میں شراب کے جز نہیں پائے گئے: ڈی آئی جی جیل

شرجیل میمن کی میڈیکل رپورٹ مل گئی ، خون میں شراب کے جز نہیں پائے گئے: ڈی آئی جی جیل
کیپشن: image by facebook

کراچی : ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے کہا ہے کہ شرجیل میمن کی میڈیکل رپورٹ موصول ہو گئی ہے ، خون میں شراب کے کوئی اجزا نہیں پائے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ڈجی آئی جی جیل خانہ جات نے بتایا ہے کہ شرجیل میمن کی میڈیکل رپورٹ موصول ہوگئی ہے ، خون کے نمونوں میں شراب کے کوئی اجزا نہیں پائے گئے ہیں ۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل چیف جسٹس ثاقب نثار نے ہسپتال کا غیراعلانیہ دورہ کیا اور شرجیل میمن کی خیریت دریافت کرنے ان کے کمرے میں گئے تو ان کے کمرے میں شراب کی دو بوتلیں برآمد ہوئیں۔

چیف جسٹس کے استفسار پر شرجیل میمن نے بتایا کہ یہ بوتلیں ان کی نہیں ہیں اور نہ معلوم ہے کہ یہ بوتلیں کس کی ہیں جس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے ہسپتال انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کیا۔

چیف جسٹس نے ڈی آئی جی جیل خانہ جات کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کی تھی تاکہ معاملے کی تہہ تک پہنچا جا سکے ۔