ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 10 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 10 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی
کیپشن: image by facebook

منیلا:ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 10 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی ، قرضہ بلوچستان میں پانی کی قلت دور کرنے کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے دس کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی ، قرضہ پانی کی قلت کو دور کرنے کیلئے استعمال ہوگا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو پانی کی قلت دور کرنے کیلئے دس کروڑ ڈالر کا قرضہ فراہم کرے گا، اس رقم سے بلوچستان میں 12 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے دو منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔

بینک اعلان کردہ اعلامیہ کے مطابق واٹر ریسورس منصوبہ ژوب اور دریا مولا بیسن میں جاری ہے ، منصوبے پر مکمل لاگت بارہ کروڑ پچپن لاکھ ڈالر آئے گی جبکہ بقیہ رقم بلوچستان حکومت فراہم کرے گی ۔

اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ پانی کی دستیابی بہتر بنانے سے بلوچستان میں زرعی آمدنی اور زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا ، یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا تھا کہ آئندہ دس برس کے دوران جنوبی ایشیا کے خطے میں موسمیاتی تغیرات کے نقصان کے خاتمے کیلئے 80 ارب ڈالر کی مالی معاونت فراہم کرے گا۔

بینک نے موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے 2019 سے 2030 کے تحت قرضوں کی فراہمی کی منظوری دی تھی۔