سٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے ہفتے مندی ، ایک کروڑ ڈالر کا سرمایہ نکال لیا گیا

سٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے ہفتے مندی ، ایک کروڑ ڈالر کا سرمایہ نکال لیا گیا
کیپشن: image by facebook

کراچی:پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے ہفتے مندی دیکھی گئی ، غیرملکی سرمایہ کاروں نے مارکیٹ سے ایک کروڑ ڈالر کا سرمایہ نکال لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ مسلسل دوسرے ہفتے مندی کا شکار ہے ، غیرمللکی سرمایہ کاروں نے مارکیٹ سے ایک کروڑ ڈالر کا سرمایہ نکال لیا  ، دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 520 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 41 ہزار 221 پوائنٹس پر ٹریڈ کرنے لگا ۔

دن کے اختتام تک 100 انڈیکس میں 160 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد 100 انڈیکس 41 ہزار 582 پوائنٹس پر بند ہوا  ، سٹاک مارکیٹ گزشتہ ہفتے بھی مسلسل مندی کا شکار رہی ، گزشتہ ہفتے سٹاک مارکیٹ میں 846 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

سٹاک ماہرین کے مطابق سٹاک مارکیٹ سرمایہ کار حکومت کی جانب سے اہم معاملات پر فیصلوں کے منتظر ہیں جن میں گردشی قرضوں کا معاملہ سر فہرست ہے۔

گزشتہ یفتے غیرملکی سرمایہ کاروں نے مارکیٹ سے ایک کروڑ ڈالر کا سرمایہ نکالا تھا ، خیال رہے کہ پاکستان میں انتخابات کے کامیاب انعقاد اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی جا رہی تھی جبکہ ڈالر کی قیمت میں بھی کمی واقع ہوئی تھی۔