موجودہ انتخابات پر لعنت بھیجتا ہوں ، نتائج تبدیل کر کے کہا گیا مدینہ جیسی ریاست بنائیں گے: مشاہد اللہ

موجودہ انتخابات پر لعنت بھیجتا ہوں ، نتائج تبدیل کر کے کہا گیا مدینہ جیسی ریاست بنائیں گے: مشاہد اللہ
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ حالیہ انتخابات پر لعنت بھیجتا ہوں ، یہ لفظ غیر پارلیمانی نہیں بلکہ اردو زبان کا لفظ ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما مشاہد اللہ خان نے سینیٹ میں انتخابات کے التوا پر بحث کرتے ہوئے کہا کہ میں ایسے انتخابات پر لعنت بھیجتا ہوں جس پر چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے لیگی رہنما کو ٹوکتے ہوئے کہا کہ آپ غیر پارلیمانی الفاظ کا استعمال نہ کریں۔

لیگی رہنما نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ لعنت غیر پارلیمانی لفظ نہیں ہے بلکہ اردو زبان کا لفظ ہے ، آپ کا مسئلہ یہ ہے کہ آپ اردو کی بجائے انگریزی زبان پر زیادہ توجہ دیتے ہیں ۔

مشاہد اللہ خان نے کہا کہ یہ عجیب الیکشن ہے جس میں سترہ لاکھ ووٹ مسترد کیے گئے ، نتائج تبدیل کر کے کہا جاتا ہے کہ مدینہ کی ریاست بنائیں گے ، انتخابات میں میڈیا پر پابندی لگائی گئی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ حسن عسکری نے پانچ برس تک ن لیگ کے خلاف زہر فشانی کی ہے اور انتخابات کیلئے نگران حکومت میں ان کو ہی نگران وزیراعلیٰ پنجاب بنا دیا گیا ۔