بالی وڈ فلم اوم شانتی اوم اور ڈان فلم کے اہم اداکار حادثے میں زخمی

بالی وڈ فلم اوم شانتی اوم اور ڈان فلم کے اہم اداکار حادثے میں زخمی

image by facebook

ممبئی : بھارتی فلم اوم شانتی اوم میں اہم کردار ادا کرنے والے معروف اداکار حادثے میں شدید زخمی ہوگئے ، ارجن رام پال کو ٹانگ سے ہاتھ دھونا پڑ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کے اور ڈان فلم میں اہم کردار نبھانے والے ارجن رام پال ٹریفک حادثے کے دوران شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔

اداکار کو شدید تکلیف کی حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے ، اوم شانتی اوم اور ڈان میں کنگ خان کے مدمقابل اہم کردار ادا کرنے والے ارجن رام پال نے اپنے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس سے اس واقعے کی تصدیق ہوتی ہے۔

ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کی ٹانگ کا ایم آر آئی ہو رہا ہے اور ان کے چہرے پر شدید کرب ہے ، انھوں نے انسٹا گرام پر ویڈیو کے ساتھ لکھا ہے کہ ان کا گھٹنا ٹوٹ گیا اور یہ وقت ان کے لیے برا وقت ہے ، ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ حادثہ کیسے پیش آیا ۔

یاد رہے کہ پینتالیس سالہ اداکار کی فلم " پلٹن " سات ستمبر کو ریلیز ہوگی جس کے ہدایتکار جے پی دتا ہیں ۔