مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، بھارت کو ایک اور سفارتی ناکامی

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، بھارت کو ایک اور سفارتی ناکامی
کیپشن: یورپین پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے اجلاس میں بھارت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ انڈین میڈیا

برسلز: مقبوضہ کشمیر کی صوتحال کے حوالے سے بھارت کی ایک اور بڑی سفارتی کوشش کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑ گیا۔ یورپی ملک بیلجیئم کے شہر برسلز میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اس اجلاس کو روکوانے کیلئے بھارت کے وزیرخارجہ ایس جے شنکر ہنگامی دورے پر برسلز پہنچے جہاں انہوں نے یورپی یونین کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی تاہم ان کے ہاتھ کچھ نہ آیا اور ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ کمیٹی کا اجلاس رکوانے کی ساری بھارتی کوششیں ناکام ہو گئیں اور بھارتی وزیر خارجہ 4 گھنٹے کی ناکام کوششوں کے بعد واپس چلے گئے۔

دوسری جانب یورپین پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے اجلاس میں بھارت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو تشویش ناک قرار دیا۔