ہمسائیوں سے پر امن اور اچھے تعلقات ہماری ترجیح ہے، شاہ محمود قریشی

ہمسائیوں سے پر امن اور اچھے تعلقات ہماری ترجیح ہے، شاہ محمود قریشی
کیپشن: مقبوضہ کشمیر میں عوام کو محصور اور بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع کر دیا گیا ہے، وزیر خارجہ۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ ریڈیو پاکستان

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خارجہ پالیسی کے سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کی خارجہ پالیسی اندرونی و بیرونی معاملات مد نظر رکھ کر تشکیل دی گئی ہے۔ ملکی خارجہ پالیسی میں ترجیحات کا تسلسل رکھا گیا ہے جبکہ ہمسائیوں سے پر امن اور اچھے تعلقات ہماری ترجیح ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان علاقے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے اور مسئلہ کشمیر کا مذاکرات کے ذریعے مستقل حل چاہتے ہیں۔ بہترین خارجہ پالیسی کے تحت پاکستان تنہائی سے نکل آیا۔

انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیر میں عوام کو محصور اور بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع کر دیا گیا ہے۔ علاقے میں پائیدار امن و ترقی کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل نا گزیر ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا مسئلہ کشمیر کے حل سے علاقے میں درپیش چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا جا سکتا ہے۔ بھارت نے غیر قانونی اقدامات سے کشمیر کا محاصرہ کر رکھا ہے